حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
جناب مستطاب حجت الاسلام والمسلمین حاج سید حافظ ریاض حسین نجفی (دامت برکاته) السلام علیکم و رحمة الله و برکاته.
عالم جلیل القدر حجت الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر دکھ ہوا۔
میں اس مصیبت پر مرحوم کے فرزندان، پسماندگان، پاکستان علما کرام اور برادران ایمانی کی خدمت میں تعزیتی و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔
۱۷ربیع الاول ۱۴۴۲ قم
لطف الله صافی گلپایگانی